جہلم میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ مئی 16:27

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جہلم میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے بلال ٹاؤن میں ذاتی دشمنی کی بنا پر مخالفین نے گاڑی پر فانرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،ْمرنے والوں میں ڈرائیور اور ملازم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ ا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،ْپولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔