عمران خان کا ٹویٹ میں پاکستانی طالبہ کی فائرنگ میں ہلاکت پر دکھ کا اظہار

ہفتہ مئی 16:27

عمران خان کا ٹویٹ میں پاکستانی طالبہ کی فائرنگ میں ہلاکت پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ میں پاکستانی طالبہ کی فائرنگ میں ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے امریکہ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی پاکستانی طلبہ سبیکا کی ہلاکت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں سبیکا کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں ان حالات سے نمٹنے کی طاقت دے ۔۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی امریکہ میں فائرنگ سے ہلاکت پر شدید دکھ ہوا، میری دعائیں سبیکا کے خاندان کے ساتھ ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اللہ سبیکا کے خاندان کو مشکل وقت سے نمٹنے کی طاقت دے ۔