یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیجکی مد میں سبسڈی کی رقم میں اضافے کے باوجود اشیائے ضروریہ کی تعداد اور ان پرسبسڈی کی شرح میں کمی

ہفتہ مئی 16:31

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکیجکی مد میں سبسڈی کی رقم میں اضافے کے باوجود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) حکومت کی جانب سے رواں سال یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کیلئے دی جانے والی سبسڈی کی رقم میں اضافے کے باوجود اشیائے ضروریہ کی تعداد اور ان پر سبسڈی کی شرح میں کمی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت ایک ارب 60کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی جس کے تحت 1200اشیاء پر دس سے پندرہ فیصد تک رعایت تھی۔

(جاری ہے)

اس سال یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت دی جانے والی سبسڈی کا حم 13کروڑ روپے اضافے سے ایک ارب 73کروڑ روپے ہے تاہم صرف ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 5سے 10فیصد کمی کی گئی ہے ۔اس سال 500گرام کھجور کے پیکٹ کی قیمت جوگزشتہ سال 70روپے تھی 75روپے ہو گئی ہے ۔مشروبات میں 1500ملی لیٹر روح افزاء کی بوتل کی قیمت گزشتہ سال 280روپے تھی جو اس سال 31روپے اضافے سے 311روپے ہے ۔ ایک لیٹر ڈبے کے دودھ کی قیمت بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10روپے اضافے سے 110روپے مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :