پاکستان میںکرکٹ کے بعد بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی نوید سنا دی گئی

ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا،افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ مئی 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ملک میں کرکٹ کے بعد بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی نوید سنا دی گئی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دیدی ہے۔۔ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا۔ ایونٹ میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ہاکی سیریز اوپن14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا۔