جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مدرسے کے طالب علم سے مبینہ زیادتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نامزد ملزم سلیم حیدر کو پیش کیا گیا تاہم مدعی مقدمہ اور متاثرہ طالب علم کے والد پیش نہ ہوسکے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری پر کارروائی 24 مئی تک ملتوی کردی۔۔آئندہ سماعت پر ملزم کے وکلا مدعی مقدمہ کے بیان پر جرح کرینگے۔واضح رہے کہ ملزم سلیم حیدر کے خلاف اپنے شاگرد محبوب کو جنسی زیادتی بنانے کے الزامات کے تحت تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :