جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شہری کے جسم پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شہری کے جسم پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کردیا۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے گزشتہ دنوں شاہد نامی شخص کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے کی کوشش پر گرفتار ملزم مقبول الرحمان کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم گزشتہ روز ٹیپو سلطان کے علاقے میں شاہد نامی شخص کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ شاہد نامی شخص کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔جبکہ ملزم کے قبضے سے 2 تیزاب کی بوتلیں بھی برآمد کرلی گئی تھیں۔عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ملزم کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ ررج ہے۔