ڈیرہ اسماعیل خان ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد ،ایک منشیات فروش گرفتار

ہفتہ مئی 16:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے موسی ٹائون اور کچی پائند خان میں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ،دو میں سے ایک منشیات فروش گرفتار ،جعلی چیک کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ فہیم ممتاز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کچی پائند خان میں کاروائی کے دوران منشیات فروش ساجد ولد شوکت حسین بخاری سے 1005گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ موسی ٹائون میں کلیم بلوچ نامی منشیات فروش کے گھر سے ایک کلو چرس اور ایک بندوق برآمد کرلی جبکہ منشیات فروش گھر پر موجود نہ تھا تیسری کاروائی میں 13جنوری 2018کے جعلی چیک کیس کا اشتہاری ملزم شوکت زمان ولد زمان شاہ عالم خیل سکنہ محلہ کمہارنوالہ سٹی کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :