کراچی ، میٹروول کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ مئی 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) میٹروول کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور الات قمار بازی کا سامان برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے میٹرویل کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کا شارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے مقابلے سے آدھا گھنٹہ قبل دودھ کی دوکان سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی اور نقدی رقم چھین کر فرار ہورہے تھے کہ سائٹ اے پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا. زلمی ڈکیت نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دوسری جانب ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے الات قمار بازی کا سامان اور داو پر لگی نقد رقم برآمد کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :