کراچی،لیاقت آباد سے نامعلوم ملزمان پالتو دنبہ لے کر فرار ہو گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) شہریوں کا قیمتی سامان تو لٹیروں سے محفوظ نہ تھا لیکن اب شہر میں لٹیروں سے جانور بھی محفوظ ہ رہ سکے۔لیاقت آباد سے نامعلوم ملزمان پالتو دنبہ لے کر فرار ہو گئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں پولیس کی ناکامی چوروں کے لئے کامیابی کا سبب بن گئی موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد اب جانوروں کی چوریاں بھی شروع ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

بی ون ایریا کی گلی سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان دنبہ لے اڑے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے باہر بندھے دنبے کی ایک ملزم نے چین کاٹی دوسرا اٹھا کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگیاملزمان نے دن دہاڑے واردات کیلئے کافی وقت انتظار کیا۔پالتو جانور کی چوری پر مالک کو صدمہ اور حیرانی جبکہ سی سی فوٹیج میں رسہ گیروں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود بھی پولیس دیگر وارداتوں کے ملزمان کی طرح دنبہ چور گروہ پکڑنے میں بھی ناکام ہے۔

متعلقہ عنوان :