ایمریٹس اسکائی وارڈز نے مائلز کے انتظام میں نرمی اور بھرپور سہولیات متعارف کرادیں

ہفتہ مئی 16:51

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے مائلز کے انتظام میں نرمی اور بھرپور سہولیات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ایمریٹس اسکائی وارڈز نے اپنے ممبران کو پروازوں کے لئے اسکائی وارڈز مائلز کا استعمال مزید آسان اور باسہولت بنا دیا ہے۔ ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام کے ممبرز اب زیادہ پرکشش ریٹ پر اپنے مائلز اپنے پیاروں کو منتقل کرنے، بطور تحفہ دینے یا خرید کر دے سکتے ہیں۔ ایک ہزار مائلز کی خریداری یا تحفہ کے طور پر دینے کا معاملہ 30 ڈالرز میں طے کیا گیا ہے۔

جبکہ ایک ہزار مائلز کی منتقلی پر 15 ڈالر زکی لاگت آئے گی جبکہ زیادہ تیزی سے بھی مائلز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ٹرانزایکشن کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ممبرز ایک سال میں ایک لاکھ اسکائی وارڈز مائلز خریدسکتے ہیں یا تحفے کے طور پر دیئے جاسکتے ہیں جبکہ ایک سال میں 50 ہزار اسکائی وارڈز مائلز منتقل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ اس پروگرام کے تحت ممبرز کے وہ مائلز جو میعاد کے اختتام پر ضائع ہوگئے، انہیں بھی اب بحال کیا گیا ہے۔

ایسے ممبران جن کے مائلز گزشتہ چھ ماہ میں ضائع ہوگئے ہیں وہ 20 ڈالر ایک ہزار مائلز کے حساب سے اپنے مائلز بحال کراسکتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر نجیب بن خضیر نے کہا، "ہم ایمریٹس اسکائی وارڈز پروگرام میں توسیع لانے کے لئے مسلسل نئے مواقع دیکھ رہے ہیں اور عالمی سطح پر ممبرشپ کی اہمیت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ہمارے ممبرز جانتے ہیں کہ کس طرح سے اسکائی وارڈز کی آفر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوا جائے اور اب وہ بھرپور سہولت کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے مائلز کی خریداری، تحفے میں دینے دینے، منتقل کرنے یا بحالی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مسلسل پھیلنے کے ساتھ ہمارے پروگرام میں آنے والے ماہ میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا جس کی بدولت ممبرز کو مائلز کے حصول میں بھرپور مواقع حاصل ہوں گے اور وہ وسیع اقسام کی فلائٹس، سفر اور لائف اسٹائل سے متعلقہ مصنوعات بدلے میں حاصل کرسکیں گے۔

" ایمریٹس اسکائی وارڈز نے عالمی سطح پر کام کرنے والے لائلٹی کامرس پوائٹس (Points) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ممبرز اسکائی وارڈز مائلز کو خریدنے، تحفہ دینے اور بحالی کے ذریعے اپنے مائلز کا انتظام زیادہ بہتر طور پر کرسکتے ہیں۔ ایمریٹس ڈاٹ کام (www.emirates.com)پر ایک بار لاگ ان کرنے کے بعد یہ ٹرانزایکشنز کی جاسکتی ہیں۔