Live Updates

پیپلزپارٹی غریبوں محنت کشوں ،ہاریوں اور پسے طبقات کی آواز ہے ، چودھری محمد یاسین

888میں جیسے جیالوں نے بینظیر بھٹو شہید کوایوان اقتدار تک پہنچایا اسی طرح اب بلاول بھٹو زرداری کو ایوان اقتدار تک پہنچائیں گے، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

ہفتہ 19 مئی 2018 16:51

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں محنت کشوں ،ہاریوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے پہلی بار شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مخالفین منتشر اور پیپلزپارٹی کے جیالے متحد و منظم ہیں 1988 میں جس طرح محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کوجیالوں نے ایوان اقتدار تک پہنچایا تھا اسی طرح اب ان انتخابات میں جیالے بلاول بھٹو زرداری کو ایوان اقتدار تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شاہد شریف کی طرف سے دہیے گہے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس افطار ڈنر میں پیپلزپارٹی میرپور ڈویزن کے صدر راجہ ظفراللہ خان اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے لوٹ کھسوٹ کے ذریعے ملک کی اکانومی کو تباہ برباد کر کے رگھ دیا ہے نون لیگ آپنے انجام کو پہنچ رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی خانہ بدوشوں کا بے ہنگم لشکر ہے جو صرف ایمپائر کی انگلی اٹھانے کا منتظر ہوتا ہے جسکا سیاست میں کوئی ویژن ہے نہ کوئی جمہوری سوچ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ وڈیروں،جاگیرداروں،سرداروں اور سرمایہ داروں کے اتحاد بنتے رہے لیکن اس بار یہ تمام سازشی عناصر منتشر ہیں اور پیپلزپارٹی کے جیالے متحد و منظم ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان انتخابات میں سرپرائز دے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی قائم حکومت بدترین ناکامی سے دوچار ہے دو سالوں میں دگنے ترقیاتی فنڈز ملنے کے باوجود کوئی میگا پراجیکٹس شروع نہیں کر سکی انہوں نے صرف آپنی تنخواہیں بڑھانے کے علاوہ کو ئی دوسرا کام نہیں کیا لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات