دنیا بھراور پاکستان کے تمام شہروں میں ام المومنین حضرت خدیجة الکبری ؑ کا یوم وصال 26مئی کوعقیدت و احترام منایا جائے گا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ام المومنین حضرت خدیجةالکبریؓ کا یوم وصال منانے کے لئے آج مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی ام ا لمومنین حضرت خدیجة الکبری ؑ کانفرنس 26مئی،بروز ہفتہ 2 بجے سہ پہر پرل کانٹینیٹل ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں تمام مکاتب فکر کے نامور علما مشائخ اور مختلف ادیان کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ م المومنین حضرت خدیجةالکبریؑ کی یاد میں لندن، واشنگٹن، قاہرہ، نجف اشرف عراق اور اجمیر شریف میں عالمی کانفرنسیں ہونگی۔جبکہ پاکستان کے تمام صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیمینار ہونگے۔