چنیوٹ، ڈبل سٹوری مکان کی چھت گر گئی ،

ملبے تلے دبے بچی اور نوجوان کو نکال لیا گیا ،خاتون جاں بحق

ہفتہ 19 مئی 2018 16:51

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) چنیوٹ جھنگ روڈ جنازہ گاہ کے قریب ڈبل سٹوری مکان کی چھت گر گئی ملبے تلے دبے بچی اور نوجوان کو نکال لیا گیا جبکہ خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ جھنگ روڈ جنازہ گاہ کے قریب ڈبل سٹوری مکان کی اچانک چھت گر جانے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے انصرا بچی اور نوجوان صائم کو ملبے تلے زندہ نکال لیا گیا جبکہ خاتون عقیلہ زوجہ صائم دم توڑ گئی ذرائع کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :