کوئٹہ ،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء جاں بحق

ہفتہ مئی 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی حبیب اللہ مینگل جاں بحق ، پولیس کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر عارف گلی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست اعلی اور مسجد بلال کے پیش امام مولانا حبیب اللہ مینگل کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مولانا حبیب اللہ مینگل نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی ،،پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے ۔