ساہیوال، 9کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 مئی 2018 16:53

ْساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مونجی خرید سنٹر نور شاہ سے 9کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث دو ملزمان چچا بھتیجا محمد خاں اور علی اسما عیل گرفتارکرلئے گئے ۔پولیس نے چار کسانوں کی 7ہزار 527بوریاں مونجی خرد برد کر نے کے چار اور مقدمات ملزموں محمد اسما عیل سکھیرا اور ابراہیم سکھیرا کے خلاف 406ت پ کے تحت درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

15-11-17کو ملزموں نے نورشاہ کے کسانوں سے مونجی خرید سنٹر بنا کر چاول کی مونجی کی خریداری کی اور 9کروڑ روپے کی رقوم ہڑپ کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس نے در جنوں مقدمات درج کئے اب پولیس نور شاہ نے مزید چار کسانوں ماسٹر غلام عباس،ظفر اقبال،غلام رسول اور محمد نواب سے 7ہزار 527من مونجی چاول مالیت ساڑھے دس کروڑ روپے خرید کر فرار ہو نے اور رقم ہڑپ کر نے کے مزید مقدمات درج کر لئے ہیں ۔پولیس نے دو ملزموں محمد خاں سکھیرا اور مر کزی ملزم اسما عیل سکھیرا کے بیٹے علی کو گرفتار کر لیا جبکہ اسماعیل سکھیرا اور ابراھیم سکھیرا دو بھائی گرفتار نہیں ہو سکے اور وہ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :