فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس بنائی جائے ،او آئی سی اعلامیہ جاری

امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی مسترد،فلسطین کی قانونی حیثیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا،اعلامیہ

ہفتہ 19 مئی 2018 16:53

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اوآئی سی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق 57 اسلامی ممالک کے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس بنائی جائے اور عہد کیا گیا کہ بیت المقدس کی قانونی حیثیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے عالمی فورس بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی مسترد کردی گئی۔ بیت المقدس کی قانونی حیثیت کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا عہد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :