بھارتی سپریم کورٹ کی بی جے پی کو کرناٹک اسمبلی میں اپنی اکثریت ظاہر کرنے کے لیے 36گھنٹے کی مہلت

ہفتہ مئی 16:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے کہا ہے کہ وہ کرناٹک کی ریاستی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے اپنی اکثریت اگلے 36 گھنٹوں میں ثابت کرے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ حکم گزشتہ روز دیا۔

(جاری ہے)

کرناٹک میں ریاستی اسمبلی کے الیکشن گزشتہ ویک اینڈ پر ہوئے تھے۔ ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زیادہ نشستیں ضرور ملی تھیں تاہم وہ اکیلی حکومت نہیں بنا سکتی تھی۔ ریاستی گورنر نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی تو اس ہندو قوم پرست جماعت کے ایک رہنما بی ایس یادورپا نے وزیر اعلیٰ کا حلف بھی اٹھا لیا تھا۔ اپوزیشن جماعتیں بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگا رہی ہیں۔