سابق روسی جاسوس تیزی سے روبصحت ہونے لگے ،برطانوی ہسپتال سے فارغ

ہفتہ مئی 16:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) برطانیہ میں حملے کا نشانہ بننے والیسابق روسی جاسوس سیرگئی اسکرپل کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سالسبری کے ہسپتال نے بتایاکہ اس دوران اسکرپل بہت تیزی سے صحت یات ہوئے ہیں۔ اسکرپل اور ان کی بیٹی کو مارچ کے اوائل میں زہریلی گیس سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر ایک سفارتی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ برطانیہ اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کرتا ہے اور ماسکو حکام اسے مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :