اٹلی میں حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا،قرضوں کا بوجھ کم کرنے کامنصوبہ

بنیادی تنخواہ کو کم از کم 780 یورو کرنے کا فیصلہ،اگلے سربراہ حکومت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:54

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اٹلی میں عوامت پسند فائیو اسٹار تحریک اور انتہائی دائیں بازو کے اتحاد کے مابین حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد خبر رساں اداروں نے بتایا کہ نئی حکومت کے منصوبے کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ساتھ ہی بنیادی تنخواہ کو کم از کم 780 یورو کرنے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ اس دوران یورو زون سے نکلنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اٹلی کا اگلا سربراہ حکومت کون ہو گا۔

متعلقہ عنوان :