ٹیکساس ہائی اسکول واقعہ،

فائرنگ سے ہلاک طلبہ کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کارڈیناس فمیلی نے موم بتی جلا کر سانٹافے ہائی سکول کی شوٹنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ مئی 16:54

ٹیکساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ٹیکساس کے ہائی سکول میں موجود طلبہ نے بتایاہے کہ حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے آرٹ کی کلاس میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایاکہ کوئی شخص بندوق لے کر کلاس میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی اور ایک لڑکی کو ٹانگ میں گولی لگ گئی۔

(جاری ہے)

ڈکوٹا شریڈر نامی طالبہ نے بتایا کہ فائر الارم بجنے کے بعد تمام طلبہ باہر کی جانب بھاگے اور باہر جاتے ہیں گولی چلنے کی آواز آتی ہے اور میں جتنا ممکن ہوا تیزی سے بھاگی تاکہ میں چھپ سکوں اور پھر میں نے اپنی ماں کو فون کیا۔ہیوسٹن کے سانٹافے ہائی سکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں متعدد افراد نے شرکت کی۔کارڈیناس فمیلی نے موم بتی جلا کر سانٹافے ہائی سکول کی شوٹنگ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :