روسی صدراورجرمن چانسلر کی سوچی میں ملاقات،

گیس پائپ لائن پر کام کرنے کا عزم روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبے کو روکنے کی ٹرمپ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے،صدرپوتن پرعزم

ہفتہ 19 مئی 2018 16:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) روس کے صدر ولادیمر پوتن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ روس جرمن گیس پائپ لائن منصوبے کو روکنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوچی میں اپنی نجی رہائش گاہ پر پوتن نے جرمن چانسلر مرکل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

برلن اور ماسکو نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، اس منصوبے کے تحت روس 2014ء میں کرائمیا کو اپنے حصہ بنائے جانے پر پیدا ہونے والے اختلافات کے باوجود شمالی یورپ کو مزید قدرتی گیس برآمد کر سکے گا۔

امریکی حکام حال ہی میں اس بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کر چکے ہیں کہ اس معاہدے میں شامل ہونے والی کمپنیون کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ملاقات میں امریکہ کی طرف سے ایران کے جوہری معاہدے علیحدگی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی طاقتیں اور روس اس بات کا عزم ظاہر کر چکے ہیں کہ اس جوہری معاہدے سے امریکی کی علیحدگی کے باوجود وہ اس کی پاسداری کریں گے۔دونوں رہنماوں نے گیس پائپ لائن منصوبے کو ایک اچھا منصوبہ قرار دیا۔