غزہ کے 19 لاکھ افرادپیدا ہونے سے فوت ہونے تک ایک زہریلی جھگی بستی میں قید ہیں،رعد ریاض الحسین

ہفتہ مئی 16:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) فلسطینی حقوق انسانی کی منظم محرومی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رعد ریاض الحسین نے یہ بات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا عنوان مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال۔ اٴْنھوں نے کہا کہ غزہ کے 19 لاکھ افرادپیدا ہونے سے فوت ہونے تک ایک زہریلی جھگی بستی میں قید ہیں۔