ٹیکساس کے ا سکول میں فائرنگ کا واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ٹیکساس کے ا سکول میں فائرنگ کا واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین کہتے ہیں کہ ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ صرف دہشت گردی نہیں ہوسکتی بلکہ نسل پرستی بھی ایسا رجحان پیدا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں اسکول پر فائرنگ کے واقعات کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے، صارفین نے امریکی اسکولوں کو جنگ کے میدان سے بھی زیادہ خطرناک قراردے دیا۔ ایک صارف نے لکھا 2018ء میں اتنے امریکی فوجی نہیں مرے جتنے طالب علموں کو قتل کر دیا گیا، اس سال اسکول جانا جنگ میں جانے سے بھی زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :