مدینہ منورہ، ہسپتال ملازم کو تیز دھار آلے کا نشانہ بنانے والا مقامی شہری گرفتار

ہفتہ مئی 16:59

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مدینہ منورہ میں سکیورٹی حکام نے نجی ہسپتال میں طبی عملے کے ایک اہل کار کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے شخص کوگرفتار کر لیا۔ مذکورہ شخص جرم کے ارتکاب کے بعد فرار ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ہسپتال کے سکیورٹی کیمرے نے اس وحشیانہ حملے کے مناظر کو محفوظ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

وڈیو کے مطابق ایک شخص نے ہسپتال کی لابی میں داخل ہو کر کاؤنٹر ڈیسک کا رخ کیا اور وہاں بیٹھے ہوئے ایک اہل کار پر نوکیلی چیز سے پے درپے وار کیے۔

اس کے نتیجے میں نشانہ بننے والے اہل کار کے ہاتھ سے خون بہہ کر زمین پر گرنے لگا۔ اس دوران دیگر افراد نے اہل کار کو حملہ آور کے چنگل سے چھڑایا۔ادھر سعودی وزارت صحت نے باور کرایا کہ وہ سکیورٹی حکام اور مذکورہ نجی ہسپتال کے ساتھ اِس حملے کا جائزہ لے رہی ہے تا کہ طبّی پیشہ ور کو نشانہ بنانے والے شخص کے خلاف سخت ترین سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :