(ن) لیگ کی رکن اسمبلی کا پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دیں،خدمات کے اعتراف کے بجائے نظر انداز کیا گیا‘ رکن اسمبلی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:59

(ن) لیگ کی رکن اسمبلی کا پارٹی  کو خیر باد کہنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) حکمران جماعت کی خاتو ن رکن اسمبلی فرزانہ بٹ نے سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ نے نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ سیاست کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرزانہ بٹ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کی خدمات کا صلہ نہیں دیا اور اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سیاست چھوڑ کر کوئی کاروبار کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،پارٹی سے بہت سے گلے شکوے پارٹی سے ہیں،میری خدمات کے اعتراف کے بجائے مجھے نظر انداز کیا گیا۔