جوتے دکھا کر اسمبلی کی توہین کی گئی، منظور حسین وسان

بہت ساری پارٹیاں اسمبلی کے آخری دنوں میں ماحول خراب کرانا چاہتی ہیں،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:59

جوتے دکھا کر اسمبلی کی توہین کی گئی، منظور حسین وسان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ جوتے دکھاکر اسمبلی کی توہین کی گئی ہے، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ جمہوریت اچھی طرح چلے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے شور شرابے پر منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کو بندنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسمبلی میں یہ کیا ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ بہت ساری پارٹیاں اسمبلی کے آخری دنوں میں ماحول خراب کرانا چاہتی ہیں۔