Live Updates

روٹی کپڑا مکان کو بوسیدہ نعرا لیکر پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر سندھ کے لوگوں کو بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے ، لیاقت علی جتوئی

ہفتہ 19 مئی 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں پانی کے خلاف پیپلز پارٹی کا دھرنہ سواء ڈرامے کے کچھ نہیں پچھلے پانچ سالوں میں وفاق میں بیٹھے ہوئے پیپلزپارٹی کے لوگوں نے سندھ کے پانی بجلی گیس اور این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ کیوں نہیں کیا ، پیپلزپارٹی سندھ میں پانی بند کررکے آبادگاروں کو نقصان پہچا کر ان کی زمینیں کوڑیوں کے بہاو خرید کر آصف زرداری کو تحفے میں دینا چاہتے ہیں آصف زرداری اور فریا ل ٹالپر ساری سندھ لوٹ کر کھا گئے مگر ان کے پیٹ نہیں بھرتے پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کو ایک مرتبہ پھر روٹی کپڑا مکان کے بوسیدہ نعرے کیساتھ بیوقوف بنانے نکل پڑی ہے سال گذر گئی غریب کو روٹی کپڑا مکان نہ مل سکا مگر جن وزراء کے پاس یہ سب نہیں تھا آج وہ اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں اس بار الیکشن زرداری کے آر اوز کا نہیں ہونے دیں گے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے پاک فوج اور عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتوئی ہائوس کراچی سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے گذشتہ روز سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت او ر شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انڈیا سے نہیں نواز شریف اور آصف زرداری سے زیادہ خطرہ ہے کیوں کہ ان کے ہوتے ہوئے ملکی سلامتی ، ملکی ادارے ، حساس ادارے اور حساس معلومات محفوظ نہیں بھارتی فائرنگ کے واقعات کی اقوام متحدہ نوٹس لے دوسری جانب آمریکہ میں اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی طلبہ سبیکا شیخ کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ آمریکا میں اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات