دالبندین، ماہ رمضان میں گرانفروشی عروج پر ،

شہر میں کوئی سستا بازار قائم نہ ہوسکا پرائس کنٹرول کمیٹی مہنگائی قابو کرنے کیلئے الگ سستا بازار قائم کرے تاکہ غریب لوگوں کو ریلیف مل سکے ،عوامی حلقے

ہفتہ 19 مئی 2018 17:01

دالبندین، ماہ رمضان میں گرانفروشی عروج پر ،
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام شہر میں روز مرہ استعمال ہونے والے پھل اور سبزیوں کی قلت اور مہنگائی نے روزداروں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں مین انتظامیہ کی جانب سے کوئی سستا بازار کا قیام نہ ہوسکی جسکی سبب شہر کے اندر پھل اور سبزیوں کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے حسب معمول شہر میں چکر لگا کرچار تصویریں لینے کے بعد رفو چکر ہوجا نے سے مہنگائی کم نہیں ہوتی ہے اس وقت دالبندین شہر میں کوئی بھی خاص پھل اور سبزیاں دستیاب نہیں ہے اگر ہے قیمتیں آسمان کو چو رہی ہے اس وقت دالبندین شہر میں سیب 200روپے ،180آم ،200آڑو،چھوٹا گوشت 700روپے اور بکرے کا گوشت 400روپے اور مرغی کا گوشت 380روپے ،اور تربوز 30روپے ،ٹما ٹر 60روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جو غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں عوامی حلقوںنے شدید تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے کہا افسوس اس امر کی ہے ابھی تک دالبندین شہر میں کوئی پھل اور سبزیوں کی مارکیٹ تک دستیاب نہیں ہے پوری شہر میں جگہ جگہ ٹیلے نظر آئینگے اور ہر ایک اپنی من مانی کے تحت نرخ لگا کر غریب لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام کو اس ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے شہر میں سستا بازار لگا کر روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامہ اور پھل ،سبزیوں کی کڑی نگرانی کریں صرف روایتی بنیادوں پر شہر میں چکر لگا کر چار غریب ریڑھی بانوں کو جرمانہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کے چیئر مین شہر میں الگ ایک سستا بازار قائم کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں ملازم اور مزدور طبقہ اپنی بچوں کو افطاری،اور سحری کھلانے کے لیئے بھی پریشان نظر آتے ہیں تاکہ اس مبارک مہینے میں عوام کو ریلیف مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :