جیکب آبا،راہگیر روزیدار کے قتل میں ملوث دومفرور ملزمان کو پولیس نے 30گھنٹوں میں گرفتارکرلیا

ہفتہ 19 مئی 2018 17:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) راہگیر روزیدار کے قتل میں ملوث دومفرور ملزمان کو پولیس نے 30گھنٹوں میں گرفتارکرلیا ملزمان قتل ،بھتہ ،دہشت گردی ،منشیات ،شراب جوا اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں مطلوب تھے تفصیلات کے مطابق تین روزقبل احمد میاںسومرومحلہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ میں ہلاک ہونے والے جانی سومرو کے قتل میں ملوث دومفرور ملزمان کو جیکب آباد پولیس نے 30گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیاہے اس سلسلے میں ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ملزمان پولیس کو قتل ،بھتہ خوری،دہشت گردی ،منشیات ،شراب ،جوا اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے انہوںنے بتایاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔