جیکب آباد کے سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی صبح سے بجلی بند 9گھنٹے کے طویل بجلی کے بریک ڈائون سے روزہ دار بلبلا اٹھے

ہفتہ 19 مئی 2018 17:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) جیکب آباد کے سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی صبح سے بجلی بند 9گھنٹے کے طویل بجلی کے بریک ڈائون اورگرمی سے روزہ دار بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی ٹو فیڈرپر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورٹرپنگ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیاہے گذشتہ روز صبح چھ بجے سے نو بجے تک بجلی کا طویل بریک ڈائون کیاگیاشدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش سے روزیدار بلبلا اٹھے رابطہ کرنے پر گرڈ اسٹیشن جیکب آبادکے ایس ڈی او مشتاق احمدسومرونے بتایاکہ گرڈ میں سٹی ٹو فیڈر میں فنی خرابی ہوئی ہے جس کے لیے سکھر اورلاڑکانہ سے ٹیمیں طلب کی ہیں جو نقص کو دورکرنے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :