نا بینا افراد کا آٹھویں روز بھی دھرنا ،میٹرو بس سروس جزوی طو رپر معطل

حکومتی بے حسی کی انتہا ہو گئی ،مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو عید الفطر بھی یہیں گزاریں گے ‘ گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 17:39

نا بینا افراد کا آٹھویں روز بھی دھرنا ،میٹرو بس سروس جزوی طو رپر معطل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل آٹھویں روز بھی کلمہ چوک کے مقام پر میٹرو ٹریک پر دھرنا جاری رکھا جس سے بس سروس بدستور جزوی طور پر معطل ہے ۔نا بینا افراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسے ہوئے طبقات حکمرانوں کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

کسی مہذب معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ نا بینا افراد اپنے جائز مطالبات کیلئے آٹھ روز تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں ۔نا بینا افراد کا کہنا تھاکہ جب تک ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل ،خدمت کارڈ کی مد میں وظیفہ کی رقم میں اضافہ اور قابلیت کے مطابق نوکریاں نہیں دی جاتیں دھرنا جاری رہے گا۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو عید الفطر بھی یہیں گزاریں گے ۔

متعلقہ عنوان :