Live Updates

تحریک انصاف بلوچستان کی کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹرپر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت

بحیثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے یکجا ،ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو سیکورٹی فورسز کیساتھ مل کر کامیاب نہیں ہونے دینگے،عطاء اللہ کلپر

ہفتہ 19 مئی 2018 17:42

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر عطاء اللہ کلپرنے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹرپر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفاک دہشت گرد ماہ مقدس میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں ان دہشت گردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ دہشت گرد کسی رحم کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور ہماری سیکورٹی فورسز نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ،انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجا اور ان ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کامیاب نہیں ہونے دئینگے ، بلوچستان کے سرزمین کو دہشت گرد وں اور تخریب کاروں سے پاک کرنے کے لیے ہمارے سیکورٹی فورسز کے جوان اور آفیسران اپنی جانیں قربان کر کے ملک وقوم کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج صوبے میں امن قائم ہو چکا ہے ، لوگ امن کی زندگی گذار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف کرنل سہیل اور اے ٹی ایف کے اہلکار نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے پاک فوج و دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات