پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پائونڈکی قدر میں اضافہ جبکہ سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو انٹربینک مارکیٹ بندرہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.00روپے سے بڑھ کر117.10روپے اور قیمت فروخت117.50روپے سے بڑھ کر117.60روپے ہوگئی ۔یورواور برطانوی پائونڈ کی قدر میں20،20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.50روپے سے بڑھ کر137.70روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر157.70روپے اور قیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.20روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.15اور قیمت فروخت31.45روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.90روپے اور قیمت فروخت32.20روپے پرمستحکم رہی ۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔