امریکہ کی خوشنودی نوازشریف کو سزا سے نہیں بچا سکے گی‘ خسرو بختیار

نا اہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ مئی 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے سے امریکہ کو تو خوش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن یہ خوشنودی انہیں سزا سے کسی صورت نہیں بچا سکے گی ۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ میں شرح نمو سے متعلق اعدادوشمار غلط پیش کیے گئے ہیں ۔تیزی سے گھٹتے زرمبادلہ کے زخائر اور بڑھتے کرنٹ اکائونٹ خسارے نے ان کے غلط اعدادو شمار کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ۔حکومت خسارہ پورا کرنے کیلئے ایک بار پھر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا سوچ رہی ہے ۔خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی دولت کے سوئس بنکو ں میں جمع 97ارب ڈالر پاکستان واپس لے آئیں تو ہمیں نہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا بلکہ یہ رقم آئندہ 30سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ کیلئے بھی کافی ہو گی ۔