ْ ہمارا راستہ گالی نہیں خوشحالی ہے ،عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے ‘پرویز ملک

نیازی کی سیاست جھوٹ،الزام تراشی، انتشار، دھرنے، لاک ڈائون اور سول نا فرمانی کے گرد گھومتی ہے ‘عمران نذیر

ہفتہ مئی 17:51

ْ ہمارا راستہ گالی نہیں خوشحالی ہے ،عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہمارا راستہ گالی نہیں، خوشحالی ہے ،مخالفین نے الزامات کی سیاست کی اور ہم نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے۔ دن رات محنت کی اور عوام کی خدمت کی اور خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے،،تحریک انصاف اور اس کے لیڈر عمران نیازی کی سیاست جھوٹ،الزام تراشی، انتشار، دھرنے، لاک ڈائون اور سول نا فرمانی کے گرد گھومتی ہے،دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی جبکہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے،دھرنوں، لاک ڈاؤنوں اور انتشار کی سیاست کی اور قومی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

ہمیں دوبارہ موقع ملا تو آپ کو آپ کا حق دیں گے، دن رات جھوٹ بولنے والا اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والا لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتا او رایسا لیڈر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی بات نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہا کہ ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں،۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ عمران تقریباٴْپانچ سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہوتا جائے گا۔