لاڑکانہ، رشید وگن میں چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی،8جھونپڑیاں جل کر خاکستر

ہفتہ 19 مئی 2018 17:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) لاڑکانہ کے علاقے رشید وگن میں چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی جس نے 8 جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ کی وجہ سے جوگی اور شیخ گداگر کے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 گدھے بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوران آگ جھونپڑیوں میں موجود مرد و خواتین اور بچوں نے گھروں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات چھولہے کی چنگاری سے جھونپڑیوں کو لگی جس کے باعث 8 جھونپڑیاں جھل کر خاکستر ہوگئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب متاثرین سومر بازیگر، بخشل بازیگر، پیربخش بازیگر، فیاض بازیگر، گلشیر جوگی، گل حسن جوگی، قربان جوگی اور دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :