ْسچل تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 19 مئی 2018 17:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) سچل تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سچل کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پیادل پل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے نصیرآباد تحصیل کے گاؤں قائم خان مغیری سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش علی مرتضیٰ مغیری کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے سمیت تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :