ساہیوال، تیزرفتار موٹرسائیکل سوارکی ٹکر ‘ 10سالہ بچہ جاں بحق ‘مقدمہ درج

ہفتہ 19 مئی 2018 17:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) تیزرفتار موٹرسائیکل سوارکی ٹکر ‘ 10سالہ بچہ جاں بحق ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 176/9-L میں تاج وغیرہ دو نوجوان موٹرسائیکل کوتیزرفتاری اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے جارہے تھے کہ اس دوران تیزرفتاری کے باعث دس سالہ سائیکل سوارعابدعلی کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ساجد علی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 320 ت پ درج کرلیاہے۔