ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگی

نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کا عارضی کنٹرول لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کاڈی جی پی سی بی کو خط ، ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریاں متاثر ہونے کے امکانات

ہفتہ 19 مئی 2018 17:54

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگی، نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کا عارضی کنٹرول لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ دیا جس کے باعث ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریاںمتاثر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معاملہ چیف سیکرٹری سندھ کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جولائی کے آخر میں متوقع ہے اور کراچی میں پی ایس بی کے کوچنگ سینٹر کو الیکشن کیمپ آفس بنانا چاہتے ہیں، لہذا پی ایس بی کوچنگ سینٹر کا عارضی کنٹرول دیا جائے جسے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کراچی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد ہی کوچند سینٹر کا کنٹرول واپس کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریوں کیلئے نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر کو کھلاڑیوں کیلئے وقف کیاہوا ہے اور اس خط پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کا خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اس پر معاملہ کو چیف سیکرٹری سندھ سے اٹھائے گے ۔