سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسیر رکن اور سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی شرکت

ہفتہ 19 مئی 2018 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے اسیر رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بھی شرکت کی وہ کافی دنوں بعد ایوان کی کارروائی میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کی ایوان میں آمد کے موقع پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین پر طنز کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کہا گیا اربوں روپے آپکے گھر سے پکڑے گئے مگر وہ قومی خزانے میں جمع نہیں ہوئے ،کشتیوں میں بھی اربوں روپے پکڑے گئے مگر وہ بھی قومی خزانے میں جمع ہوتے نظر نہیں آئے۔