Live Updates

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے نیب سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اٴْن کی ٹیم کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ کردیا

پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے مختلف معاہدوں میں کرپشن کی ،چائنااور ایف ڈبلیو او کے معاہدوں کا کیا حشر ہو ،اربوں روپے قرض لینے والے بتائیں سمال ڈیمز کا کیا ہوا،صوبے کے تمام وسائل پانچ سال سے بنی گالہ منتقل ہو رہے ہیں ،بہرہ مندتنگی،ضیاء اللہ آفریدی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر نیب سے وزیر اعلی پرویز خٹک اور اٴْن کی ٹیم کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنے کامطالبہ کردیا،پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر بہرہ مند تنگی اور ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام وسائل پانچ سال سے بنی گالہ منتقل ہو رہے ہیں. سینٹر بہرمند تنگی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کرپٹ حکومت نے مختلف معاہدوں میں کرپشن کی ہے ۔

چائینہ اور ایف ڈبلیو او کے معاہدوں کا کیا حشر ہو ا۔اربوں روپے قرض لینے والے بتائے سمال ڈیمز کا کیا ہوا۔ کے پی حکومت کے وزیر اعلی اور انکی ٹیم کو گرفتار کرکے انکوائری کریں خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن پر عمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اندار اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی صدر اور ورکرز میں کوئی اختلاف نہیں۔پیپلز پارٹی ہمایون خان کی قیادت میںمتحد ہے اوران پر پور اعتماد ہے ۔ پیپلز پارٹی کے اندار اختلافات کو ہوا دی جارہی ہے۔ صوبائی صدر اور ورکرز میں کوئی اختلاف نہیں ۔پیپلز پارٹی میں ہمایون خان کی قیادت میںدیگر پارٹیوں سے سینکڑوں شمولیتیں کروائی ہے ۔ہمایون خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔ خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن پر عمران خان کو بھی انکوائری میں شامل کریں، صوبے کے تمام وسائل پانچ سال سے بنی گالہ منتقل ہو رہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے کرپٹ حکومت نے مختلف معاہدوں میں کرپشن کی ہے ۔پانچ ارب روپے کے لئے قرض لینے والے بتائے سمال ڈیمز کا کیا ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات