کرنل سہیل عباسی کی قربانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے‘افتخار محمد چودھری

ہفتہ مئی 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان جسٹس و جمہوری پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری اور دیگر عہدیداروں نے گزشتہ روز انگوری روڈ اسلام آباد کے گائوں بھوبڑی جاکر کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد عباسی کے والد راجہ عابد عباسی کے ساتھ دلی تعزیت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کرنل سہیل عابد کے بلند درجات کی دعا کی اور کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے شہید نے جو عظیم قربانی دی پوری قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ کرنل سہیل عابد عباسی کی قربانی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔