خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ،، فردوس روڈ پر تین بیکریوں کو سیل کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے رمضان میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فردوس روڈ پر تین بیکریوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پشاور میں فردوس روڈ پر تین بیکریوں پر چھاپے مارے۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ٹیم نے بیکریوں کی چیکنگ کی اور صفائی کی ابتر صورت حال اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر تینوں بیکریوں کو سیل کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :