بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ

ہفتہ 19 مئی 2018 18:25

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا450روپے مہنگا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1287ڈالرسے بڑھ کر1293ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں450روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں397 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56650 روپے سے بڑھ کر57100روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48557 روپے سے بڑھ کر48954 روپے ہو گئی ۔ہفتہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے اور10گرام چاندی کی قیمت میں 8.58روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت770روپے سے گھٹ کر760روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے سے گھٹ کر651.42روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :