پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور ہزاڑہ ڈویژن میں بارش کاامکان

ہفتہ 19 مئی 2018 18:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور ہزاڑہ ڈویڑن جبکہ فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں بارش کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بعض علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دار بارش ہوئی تھی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔