مشیر خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی

ہفتہ مئی 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مشیر خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سردار اسلم بزنجو نے کہاکہ مشیر خزانہ ایوان میں نہیں ہیں اور انہوں نے رخصت کی درخواست بھی نہیں دی ،آیا وہ بیمار ہے یا کسی اور وجہ سے نہیں آئی ،جس پر اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ وزارت وزیراعلی کے پاس ہے اور وہ ایوان میں موجود ہیں ،جس کے بعد اسمبلی کی کاروائی آگے بڑھائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :