ایم سی کلر سیداں کے اقلیتی ممبر شمشیر مسیح کا قبرستان اور چرچ کی تعمیر کا مطالبہ

ہفتہ مئی 19:21

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ایم سی کلر سیداں کے اقلیتی ممبر شمشیر مسیح نے کہا ہے کہ کلر سیداں میں ان کے پیاروں کے دفنانے کیلئے قبرستان ہے نہ ہی ہماری عبادت کیلئے چرچ جس کی وجہ سے ہمیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بے پناہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی کے اجلاس میں قبرستان اور چرچ کیلئے جگہ وقف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی عمدرآمد ممکن نہ ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ انتقال کی صورت میں اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے کبھی گوجرخان اور کبھی روات کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم سی کلر سیداں کی حدود میں آوارہ مال مویشیوں کیلئے بنائی گئی پھاٹک غیر فعال ہو جانے کی وجہ سے عبادت کیلئے عارضی بلڈنگ ہمارے حوالے کی گئی ہے جس میں دروازے ہیں نہ کھڑکیاں جس کی وجہ سے ہم 35 گھرانوں پر مشتمل افراد آزادانہ طور پر اپنی عبادت اور دیگر مذہبی رسمیں بھی ادا نہیں کر سکتے۔