چکوال میں افطار کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری طور پر 40دستر خوان لگائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر غلام شبیر شاہ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام شبیر شاہد نے لیڈیز کلب میں آفاق میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں اس وقت افطار کے حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری طور پر 40دستر خوان لگائے گئے ہیں اور بے شک ضلع چکوال میں ایسے مخیر حضرات موجود ہے جو کم وسائل والے افراد کو اچھا کھانا اور افطاری فراہم کر رہے ہیں جس کا صلہ اللہ ان کو دیگا۔

اس موقع پر ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد بھی موجود تھے۔آفاق میڈیا گروپ کے چیئرمین خرم عباسی ٹونی نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چکوال کو خوش آمدید کہا۔لیڈیز کلب میں چکوال شہر کا سب سے بڑا دستر خوان ہے جہاں پر شروع میں ہی چار سے پانچ سو لوگ روزانہ افطار ڈنر کر رہے ہیں اور انکی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عباسی میڈیکل کمپلیکس کے بلال عباسی،چکوال چیمبر آف کامرس کیبانی قاضی محمد اکبر،چوہدری شہزاد سعادت،حاجی عبدالرزاق،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز،مسلم لیگ ن سٹی چکوال کے صدر شاہد عباسی،شیخ خالد فرحان فاروقی،شہزاد قریشی،ابراہیم فاروقی،سیکرٹری جنرل پریس کلب محمد خان عاقل،وائس چیئرمین پریس کلب خواجہ دانیال سلیم اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد نے اس موقع پر بتایا کہ افطار اور سحر کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔آفاق میڈیا کے افطار ڈنر میں کجھوریں،پکوڑے،سموسے،جلیبی،کیلا،چکن قورمہ،روٹی آنے والے تمام روزہ داروں کے لیے دستیاب ہے۔