چکوال کے قصبہ نوروال میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پورا گائوں شدید مشکلات سے دوچار

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) قصبہ نوروال میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پورا گائوں شدید مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گائوں کی کئی گلیاں پختہ ہوچکی ہیں مگر مذکورہ محلے میں 800گھروں کے مکین عملی طور پر بارش ہونے کی صورت میں گھروں کے اندر قید ہوجاتے ہیں ، ڈسٹرکٹ بار چکوال کی رکن فخر ثناء زوجہ چوہدری محمد اویس نے ڈپٹی کمشنر چکوال کو تحریری درخواست دی ہے کہ ان کے محلے کی گلی پختہ کی جائے اور نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے کیونکہ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں اور ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :