Live Updates

انتظامیہ کے بازاروں کے دورے ، درجنوں کو بھاری جرمانے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرجہلم ویلی راجہ عمران شاہین کی ہدایت پر ضلع بھر میں رمضان المبارک میں ریٹ کو چیک اینڈ بیلنس کرنے کے لیئے انتظامیہ کے ہٹیاں بالا،چکار،چناری،گوجر بانڈی،کھٹائی بازاروں کے دورے درجنوں کو بھاری جرمانے کیئے گئے وارننگ بھی جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر اوڑی سیدشوکت گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر چکار سید آصف گردیزی،افسر مال جہلم ویلی سید سبطین کاظمی،تحصیلدار مال محمدکامران خان،نے ہمراہ نفری ہٹیاں بالا،چکار،چناری،گوجر بانڈی،کھٹائی بازاروں کا دورہ کیا اس دوران ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر تاجروں کوجرمانے بھی کیئے گئے اور وارننگ بھی جاری کی گئی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :